پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے حمزہ خان نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے ملائیشین حریف کو شکست دی، ڈبلیو ایس ایف کے زیر اہتمام مینز ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر نینسی میں جاری ہیں، گزشتہ روز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پاکستان کے حمزہ خان نے ملائیشیا کے امیشنراج چندارن کو 11-8 ، 11-6 اور 11-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے برائس نکولس سے ہوگا

پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے